ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پشاور زلمی کے باصلاحیت19سالہ لیگ سپنر ابتسام شیخ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے پرامید

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی)پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت19سالہ نوجوان لیگ اسپنر ابتسام شیخ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ایک دن وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔اپنے ایک انٹرویومیںانہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ ٹیپ بال سے گیند بازی کرتے تھے جس کے بعد انہوں نے ایک اکیڈمی جوائن کی جہاں وہ ہارڈ بال سے کھیلا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپنے کریئر کے دوران ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد سے انہیں بہت سپورٹ ملی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑیوں بشمول ڈیرن سیمی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ہوتے ہیں تو محسوس نہیں ہوتا کہ وہ اتنے بڑے کھلاڑی ہیں، تمام سینئر کھلاڑی بہت اعتماد دیتے ہیں۔ابتسام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ہر نوجوان کھلاڑی کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، اسے دنیا دیکھتی ہے، اس میں پرفارم کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ ابتسام نے پشاور زلمی کی جانب سے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جن میں وہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…