ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آٹھ رکنی قومی ٹیم کوریا میں مارچ میں ہونے والی ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کریگی

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ٗ پاکستان سکواش فیڈریشن(پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکواش ٹیم چمپئن شپ برائے ویمنز اور مینز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4مرد اور4خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریگی۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جو رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی میں شرکت کریگی ٗ دونوں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم،ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…