ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایتھلیٹ ہوتی تو عمران خان جیسا کرکٹر بننا پسند کرتی، ماہرہ خان

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہاہے کہ اگر وہ ایتھلیٹ ہوتیں تو کرکٹر بننا پسند کرتیں اور ان کی کوشش ہوتی کہ وہ عمران خان جیسی کرکٹر بنیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں اسپورٹس ویمن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔ماہرہ خان نے کہا کہ اسپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے۔

جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے کہا کہ کرکٹ اور فٹبال کو میرے خاندان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ماہرہ خان نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…