جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اب شعاعوں سے موسم کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سائنسی دنیا میں شعاعوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اس کی مدد سے انسانی آپریشن سمیت مختلف تیکنیکی کام بھی لیے جاتے ہیں جب کہ اب ان شعاعوں سے ایک ایسا کام لیا جائے جسے سن کر ہی آپ حیرت میں مبتلا ہوسکتے ہیں کیونکہ اب شعاعوں سے موسم کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔سوئٹزرلینڈ کے ماہر طبیعیات جین پیرے وولف نے موسموں کو کنٹرول کرنے کے لیے شعاعوں کا استعمال کر کے بادلوں کو تخلیق دینے کی ٹیکنالوجی کو جدید شکل دے دی ہے اور اس جدید ٹیکنالوجی کو انہوں نے کالا جادو کانام دیا ہے جس کے ذریعے شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے علاقے جہاں خشک سالی ہو وہاں بادلوں کو ”کونڈین سیشن“ یعنی عمل تبخیر سے تخلیق کیا جاتا ہے جس میں بھاپ کو ڈراپ لیٹ اور آئس کرسٹل میں تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ اسی عمل سے قدرتی بادل بھی وجود میں آتے ہیں۔
اس جدید عمل کے مکمل ہونے کے بعد بارش شروع ہوجاتی ہے اور یوں وہ زمین جو طویل عرصے سے پانی کو ترس رہی ہوتی ہے عارضی اور محدود پیمانے پر اپنی پیاس بجھا پاتی ہے۔ جین کا کہنا ہے کہ اس عمل کو لیبارٹری میں محدود پیمانے پر کیا گیا کیونکہ شعاعیں اتنی طاقتور نہیں ہوتیں کہ اس سے بڑے پیمانے پر بادل بنائے جاسکیں جب کہ اس عمل میں کئی تکینیکی پیچیدگیاں بھی ہیں جو اس راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو شعاعیں استعمال کی جارہی ہیں وہ زیادہ طاقتور نہیں کیونکہ اس میں ایک ٹیرا واٹ توانائی موجود ہوتی ہے جو جوہری پلانٹ میں استعمال کی جاتی ہے تاہم یہ زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتی۔جین پیرے وولف نے اس ٹیکنالوجی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان شعاعوں کی مدد سے صرف بادل ہی تخلیق نہیں دیئے جاتے بلکہ ان میں کڑکتی ہوئی ایسی بجلی بھی پیدا کی جاسکتی ہے جو زمین پر گرنے کے بجائے صرف بادلوں تک ہی محدود رہے گی۔

مزید پڑھئے:شادی پر بھروسہ ہے نہ دلچسپی، ملیکہ شیراوت

جین کے مطابق چند سال قبل میکسیکو کے پہاڑوں پر جا کر شعاعوں کو تجرباتی طور پر فضا میں فائر کیا گیا جس سے بادلوں میں کم طاقت کی کڑکتی بجلی وجود میں آگئی جب کہ اس ٹیکنالوجی سے موسم کو مرمت بھی کیا جاسکتا ہے جیسے طوفانوں، سیلابوں اور خشک سالی کو کنٹرول کیا جا سکے گا اور جہاں جس کی ضرورت ہوگی اس کو بڑھا دیا جائے گا۔اس ٹیکنالوجی سے قبل بادلوں کو کیمیکل اسپرے کے ذریعے تشکیل دیا اور کنٹرول کیا جاتا تھا جو انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا تھا جب کہ بیجنگ اولمپلک کی افتتاحی تقریب کے دوران چین نے ایسا راکٹ فضا میں بھیجا جس نے کلاو¿ڈ سیڈنگ یعنی بادلوں کی تخلیق کے عمل سے بارش کو روک دیا تھا اوربارش برسانے والے بادلوں کو دوسرے مقام کی جانب منتقل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…