منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پہلا ٹیسٹ: پا کستان کےخلاف بنگلہ دیش کی 185 رنز پر 3 وکٹیں گر گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلنا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چائے کے وقفے تک دو وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔بنگلہ دیشی نے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ابتدا میں پاکستانی باو¿لرز کی نپی تلی باو¿لنگ کے سبب بنگلہ دیشی بلے بازی کھل کر بلے بازی نہ کر سکے اور انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی۔اوپنرز نے ٹیم کو 52 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر ان فارم تمیم اقبال یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
نئے آنے والے بلے باز مومن الحق نے امرالقیس کو کریز پر جوائن کیا اور اسکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 92 کے مجموعی اسکور پر امر القیس، محمد حفیظ کی گیند سمجھنے میں ناکام رہے اور انہی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آنے والے محمود اللہ نے مومن کے ساتھ مل کر چائے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی اور اسکور کو 185 تک پہنچا دیا۔
اس سے قبل پاکستان نے نوجوان سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دیتے ہوئے میچ میں ڈیبیو کرایا جبکہ میچ میں اسپنر سعید اجمل کی جگہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کو حریف ٹیم پر مکمل سبقت حاصل ہے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو اب تک کھیلے گئے تمام 8 ٹیسٹ میچز میں شکست دی ہے۔
پاکستان نے اب تک کھیلی گئی تینوں ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کو شکست دینے والی بنگلہ دیش کی ٹیم اس بار تاریخ بدلنے کی پوری اہلیت رکھتی ہے۔تاہم مصباح الحق ، یونس خان اور اظہر علی جیسے مستند ٹیسٹ بیٹسمنوں کی موجودگی میں قومی ٹیم ون- ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی شرمناک شکست کو بھلا کر بازی پلٹنے کے لیے پرامید ہے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں اور انہیں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…