اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے زریاب عامر حنیف نے خودکشی کر لی۔ زریاب نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ زریاب کے والد عامر حنیف نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نے خودکشی زائد العمر قرار دیکر مسترد کئے جانے پر کی ہے۔ ان کا بیٹا انڈر 19کھیل چکا تھا۔ عامر حنیف نے کہا کہ میرا بیٹا تو چلا گیا ہے مگر دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔