ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کے لئے ۔۔۔! شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد ،پیغا م دیدیا

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کے لئے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشری بی بی سے تیسری شادی کی، اس سے قبل انہوں نے ریحام خان سے

شادی کی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی جبکہ انہوں نے پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں۔دریں اثناء پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے، پاکستان میں اب سکیورٹی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ وہاں عالمی کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست کو کھیلوں سے دور رہنا چاہیے اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر پڑی برف کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جبکہ کھیلوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں نمائشی میچ کھیل کر مزا آیا اور وہ ایونٹ بہت مثبت رہا، ان کے خیال میں اس طرح کے مزید ایونٹس مستقبل میں بھی ہونے چاہئیں ۔ سابق قومی ٹیم کے کپتان نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے خلاف عالمی مقابلوں کا انعقاد کرانا چاہیے۔پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ وہاں عالمی کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے دو میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اور کراچی کے شہریوں کے لئے وہاں میچ ہونا ایک بڑا لمحہ ہے جب کہ پاکستان میں اس طرح کے میچز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…