منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل،ملتان سلطان ٹیم کے ہر رن بنانے پر پھلوں کا ایک درخت،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے میچز میں ملتان سلطان کی ٹیم کی جانب سے ہر رن بنانے اور کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر ملتان میں فروٹ کے پودے لگائے جائیں گے۔ محمد علی سعید فاؤنڈیشن (MAS) جو ملتان شہر اور دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کے

انعقاد  آلودگی کے خاتمے اور دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔ ملتان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ فروٹ کے پودے لگانے کیلئے ایک ایم او یو (MOU) پر دستخط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ملتان سلطان کے جنرل مینیجر کرکٹ آپریشن حیدر اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے شہریوں کو اپنی ٹیم سے بہت محبت ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ ملتان سلطان کی ٹیم فائنل میں کامیابی حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی شہر کو سرسبز و شاداب اور آلودگی کے خاتمے کیلئے فروٹ کے درخت معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال، ہاکی کے مقابلے میں پاکستانی عوام کا کرکٹ سے بے پناہ لگاؤ ہے اور پی ایس ایل کے سلسلے میں ملتان سمیت ملک بھر میں گہما گہمی ہے۔ ملتان کے عوام ٹیم کو کرکٹ کا حقیقی سلطان دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ دعاگو ہیں کہ ٹیم تمام میچز میں بھاری مارجن سے کامیابی سے ہمکنار ہو۔ ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے میچز میں ملتان سلطان کی ٹیم کی جانب سے ہر رن بنانے اور کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر ملتان میں فروٹ کے پودے لگائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…