ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کرکٹرحسن علی کوپی ایس ایل کے کم میچز کھیلنے کا مشورہ

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی کوپاکستان سپر لیگ کے کم میچز کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے حسن علی کو یہ مشورہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی حکام نے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی روانگی سے پہلے حسن علی نے ایک ہفتہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزارا ٗجہاں ان کا ری حیب کے عمل کے ساتھ فٹنس کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ، فزیو اور کوچز سب اس بات پر متفق ہیں ۔

حسن علی کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ انہیں اکثر انجریز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ٗاس لیے کیریئر کو طویل کرنے کیلئے انہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، انہیں گروپ ٹریننگ کے بجائے مخصوص ٹریننگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ٗیہی وجہ ہے کہ این سی اے حکام نے یہ مشورہ دیا ہے کہ حسن علی کو ابھی آرام کرنا چاہیے ٗاگر ضرورت ہو تب ہی وہ پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کریں۔ذرائع کے مطابق حسن علی کوپہلے ہی پی ایس ایل کیابتدائی میچز سے باہر رکھا گیا ہے ٗان کا مسئلہ صرف ٹخنے کا نہیں مزید مسائل سے بھی دوچار ہیں۔واضح رہے کہ حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے اور اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے تین سے چار میچ نہیں کھیل پائیں گے۔پشاور زلمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن علی یقینی طور پر پہلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ حسن علی ٹیم کے ساتھ دبئی جارہے ہیں جہاں ان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…