اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو سابق آرمی چیف پرویز مشرف جیسا سمجھ کر غلطی کی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حق میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ برطانوی تھنک ٹینک کا جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
انہیں پرویز مشرف جیسا سمجھ کر سنگین غلطی کی اور قمر جاوید باجوہ ڈٹ کر امریکہ کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک آرمی امریکی انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا جنرل پرویز مشرف کی نسبت زیادہ پراعتماد طریقے سے ڈٹ کر سامنا کر رہی ہے۔ برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس، چین، ترکی اور ایران پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آ گئے ہیں اور اسلام آباد پر امریکہ اب کوئی کنٹرول نہیں رکھتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پرویز مشرف سمجھ کر غلطی کی کیونکہ پرویز مشرف امریکی دھمکی سے ڈر گئے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ ان کی تمام دھمکیوں کے سامنے سینہ سپر ہو گئے ہیں۔ برطانیہ کے معروف تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حق میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ برطانوی تھنک ٹینک کا جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں پرویز مشرف جیسا سمجھ کر سنگین غلطی کی اور قمر جاوید باجوہ ڈٹ کر امریکہ کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک آرمی امریکی انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا جنرل پرویز مشرف کی نسبت زیادہ پراعتماد طریقے سے ڈٹ کر سامنا کر رہی ہے۔