منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22فروری سے ہوگا ٗلاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگاجس میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔حال ہی میں غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کا سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے جس سے مطمئن ہوں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…