ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مقدس مقامات کے خلاف سازش ، ایران کیا کرنا چاہ رہا ہے،سعودی عرب کا بڑا انکشاف

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی)مصر میں متعین سعودی سفیر احمد قطان نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامات مقدسہ کو بین الاقوامی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی مہم گھٹیا اور خطرناک سازش ہے اس میں ایران کا ہاتھ ہے۔ اسی کے اشارے پر اس کی گود میں بیٹھے ہوئے بعض ممالک اس مشن کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ سازش اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے۔ اس سے ایران کے اشاروں پر کھیلنے والوں کے سیاسی دیوالیہ پن کا پتہ چلتا ہے۔

یہ تحریک چلانے والے شیطانی افکار کے پرچارک ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطان نے ٹویٹر کے اپنے اکانٹ پر تحریر کیا کہ جو لوگ ایران کے پیچھے چل رہے ہیں، انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑیگا مگر اس وقت ندامت کا م نہیں آئیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامات مقدسہ کو بین الاقوامی ادارے میں دینے کی باتیں کرنے اور حرمین شریفین پر سیاست کرنا سرخ نشان اور آگ کا کھیل ہے۔ اس سے دور رہنا ہی بہتر ہوگا۔ جو ممالک بھی اس میں حصہ لیں گے انکی سیاسی خودکشی یقینی ہوگی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…