جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مغرب نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کیلئے چھپکلیاں استعمال کیں،ایرانی مشیر کا دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آئی این پی) ایرانی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف حسن فیروز آبادی نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی جاسوسوں نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کیلئیچھپکلیاں استعمال کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے فوجی مشیر حال ہی میں ملک میں انوائرمنٹلسٹ کی گرفتاری پر مقامی صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انھوں نے بتایا انھیں اس طرح کے کیسوں کی تعداد تو یاد نہیں۔

تاہم مغرب نے ماضی میں سائنسدانوں، انوائرمنٹلسٹوں اور سیاحوں کے ذریعے جاسوسی کی ہے۔مشیر نے ایرانی نیوز ایجنسی کو بتایا ایک بار فلسطینیوں کی امداد جمع کرنے کیلیے ایک وفد آیا اور انھوں نے جو روٹ استعمال کیا اس پر ہمیں ان پر شک ہوا۔ ان کے پاس رینگنے والے جانورتھے جیسے چھپکلی وغیرہ اوران کی کھا لیں جوہری شعاعوں کو پکڑتی تھی اوریہ لوگ جاسوس تھیاور جاننا چاہتے تھے کہ ایران میں یورینیم کی سرنگیں کہاں واقع ہیں اور جوہری سرگرمیاں کہاں ہوتی ہے۔مشیرکا بیان ایران اور کینیڈا کیانوائرمنٹلسٹ کیووس سید امامی کے قید میں انتقال کیبعد آیا ہیجنھیں ان کی این جی او کے افراد کے ساتھ گزشتہ ماہ گرفتار کیاگیاتھا۔فیروزآبادی نے بتایا مغربی جاسوس اپنے کاموں میں ایران میں ہمیشہ ناکام رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…