پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ولیمسن، گپٹل کی عمدہ بیٹنگ، انگلینڈ کو لگاتار تیسری شکست

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ٹی20 سیریز میں کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی جبکہ انگلینڈ کو سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش قائد جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہوا اور نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن اور مارٹن گپٹل کے سوا نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ولیمسن اور گپٹل نے ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور بالترتیب 72 اور 65 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 11، کولن ڈی گرینڈ ہوم صفر اور چیپ مین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 14 رنز بنانے والے سیفرٹ کے آخری اوور میں لگائے گئے دو چھکے فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈیوڈ ملان اور ایلکس ہیلز کے سوا انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، ملان کی 59 اور ہیلز کی 47 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں اور انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور اش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ انگلینڈ کی سہ ملکی سیریز میں مسلسل تیسری شکست ہے جس کے بعد ان کی فائنل میں رسائی کی امیدیں معدوم ہو گئی ہیں۔71 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…