پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے ایپل کے خلاف بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر بڑی کمپنی اپنی پہچان کے طور پر ایک لوگو(کمپنی کا نشان یا علامت) استعمال کرتی ہے لیکن امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے لوگو کو جو مقبولیت اور شہرت حاصل ہوئی اس کا کوئی ثانی نہیں۔
چینی کمپنی نے ایپل کے خلاف بڑا دعویٰ کر دیایہ لوگو ایک سادہ سی تصویر ہے جس میں ایک سیب دکھایا گیا ہے جس کے ایک طرف کاٹنے کا نشان ہے گویا کہ ابھی کسی نے ایک لقمہ لیا ہے۔
گزشتہ 30 سالوں سے لوگ اس نشان کے بارے میں مختلف نظریات پیش کرتے رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ یہ کمپیوٹر سائنس کی اصطلاح بائٹ(Byte) کو ظاہر کرتا ہے تو کسی کا خیال تھا کہ یہ جنت کے پھل سیب کو پہلی دفعہ کھائے جانے کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے نیوٹن کے سر پر گرنے والے سیب سے بھی جوڑا۔ بالآخر اس شہرہ آفاق لوگو کے خالق جان رینیف سے ہی پوچھا گیا کہ انہوں نے سیب میں کٹ کیوں لگایا؟جان کا جواب بہت دلچسپ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی بھی پیچیدہ کہانی نہیں ہے بلکہ انہوں نے یہ نشان اس لئے لگایا تھا کہ لوگو اسے چیری کا پھل نہ سمجھ لیں اور چونکہ دنیا بھر کے لوگ سیب کو براہ راست دانت گاڑھ کر کھانا جانتے ہیں اس لئے تصویر سے واضح ہو گیا کہ یہ سیب ہی ہے۔ آج یہ دنیا کا مقبول ترین لوگو ہے اور کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے لے کر گاڑیوں تک پر نظر آتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…