ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جموں میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بڑھ گئی،لڑائی دوسرے دن بھی جاری، بھارتی فوج دنیا بھرمیں رسوا ہوگئی

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کہاہے کہ جموں میں سنجوان فوجی کیمپ میں تلاشی کے دوران ایک اور بھارتی فوجی کی لاش ملنے سے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعدادبڑھ کر دس ہوگئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونیوالے چھٹے فوجی لاش پیر کی

شب تلاشی کی کارروائی کے دوران ملی جس سے ہفتہ کے روز شروع ہونیوالے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے جن میں چھ فوجی اور تین حملہ آور بھی شامل ہیں ٗاسلحہ سے لیس حملہ آور دس فروری کو دستی بموں کے دھماکے اور فائرنگ کرتے ہوئے سنجوان فوجی کیمپ میں داخل ہو گئے تھے ۔ منگل کو جموں کے علاقے ڈومانہ میں بھارتی فوج کے ایک اور کیمپ پر حملہ کیاگیا ۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے علاقے میں قائم فوجی کیمپ کے داخلی گیٹ پر فائرنگ کر کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی ۔ دریں اثناء سرینگر کے علاقے کرن نگر میں گزشتہ روز حملہ آوروں اور بھارتی فورسز کے درمیان شروع ہونیوالی جھڑپ منگل کو بھی جاری رہی ۔ پولیس کے مطابق دو حملہ آورفوجیوں کی فائرنگ میں مارے گئے ہیں ۔ حملہ آوروں نے کرن نگر میں ایک زیر تعمیر عمارت میں پناہ لے رکھی تھی جو قریبی سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کرنا چاہتے تھے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیری نوجوانون کو احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے متعد د علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔ انتظامیہ نے سرینگرشہر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ اب تک جھڑپ میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…