ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا ! سعودی عرب میں کفیلوں کی جانب سے پاکستانیوں پر مظالم کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سعودی عرب میں کفیلوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی نے پیش کی۔ ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ،قرارداد میں کہا گیا اقاموں اور قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجود پاکستانیوں کا

گرفتار کیا جا رہاہے،:کفیل پاکستانی مزدورو کے پیسے واپس نہیں کرتے جبکہ جبرا کام کروا ئے جاتے ہیں،قرارداد میں کہا گیا سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانوں کی تعداد انتہائی کم ہے،جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے کوئی قانونی تحفظ نہیں ہے،قرارداد پیش کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مزدوروں سے سعودی عرب میں جانوروں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…