منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

زیادہ فرسٹ کلاس سنچریاں، بابر اعظم نے شعیب ملک ،اظہر علی، احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 12  فروری‬‮  2018

راولپنڈی(آئی این پی)قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کے بابر اعظم نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر کراچی وائٹس کے بالرز کا سامنا کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔

یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 17ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 16،16سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ کر محمد حفیظ کے ساتھ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

بابر اعظم اب تک103لسٹ اے میچز کی101اننگز میں51.42 کی اوسط سے 4628رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 17سنچریاں اور 24نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر زسلمان بٹ اور خرم منظور21،21سنچریوں کے ساتھ دوسرے،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس19،19سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر تیسرے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…