منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

شریعت میں خواتین کیلئے مقصود پردہ ہے، برقع نہیں، سعودی عالم شیخ عبداللہ المطلق، سعودی عرب میں ایک اور پابندی ختم کرنے کی تیاریاں، حیرت انگیز اعلان کر دیا گیا

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازمی نہیں ہے، اس بات کا اظہار سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے ایک عرب چینل کے پروگرام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازمی نہیں

اس لیے کہ شریعت میں مقصود صرف پردہ ہے، یہ پردہ برقع کے ذریعے کیا جائے یا کسی اور طریقے سے، ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا کہ عالم اسلام میں نوے فیصد باوقار خواتین برقع استعمال نہیں کرتیں بلکہ دیگر چیزوں کے استعمال سے پردہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہم دین دار اور دعوت الی اللہ انجام دینے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد کو دیکھتے ہیں کہ وہ برقعے کا استعمال نہیں کرتی ہیں بلکہ وہ دیگر طریقوں سے پردہ کرتی ہیں، یہ اس بات کی اچھی دلیل ہے کہ خواتین کو برقعے کی پابندی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ برقع ایک طرح کا پردہ ہے اور یہ اُس جلباب میں داخل ہے جس کا حکم اللہ تعالی نے خواتین کو قرآن کریم کی سورہ الاحزاب آیت 59 میں دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عورت پردے کے لیے برقعے کو سر پر رکھّے یا کندھے پر ڈالے یا کسی دوسرے طریقے سے پردہ کرے اس میں کوئی حرج نہیں مقصود پردہ ہے۔ خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازمی نہیں ہے، اس بات کا اظہار سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے ایک عرب چینل کے پروگرام میں کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…