بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ فائنل کے لیے سکیورٹی پلان تیار

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا جس کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رینجرز اور فوج کے سپرد کردی گئی جبکہ میچ کے دوران سیکیورٹی کے لیے سول ایوی ایشن سے دو ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیے گئے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

جس میں صوبائی وزیر داخلہ، وزیر صحت، وزیر بلدیات، وزیر کھیل، چیف سیکریٹری اور پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت شامل تھے۔ان کے علاوہ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس، کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کھیل، سیکریٹری بلدیات، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ طاہر آزاد، سینئر مینجر سیکیورٹی پی سی بی مسٹر ارشد خان، جنرل مینجر قومی کرکٹ اسٹیڈیم کراچی و دیگر سمیت اہم سیکیورٹی اور سول حکام شریک ہوئے۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کو بریفنگ دی ہے۔ اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے پی ایس ایل کے فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جہاں پاکستان و سری لنکا کے درمیان اکتوبر 2017 میں ہونے والے میچ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی اسٹیڈیم اور اس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور میچ سے پانچ روز قبل پارکنگ ایریاز اور اسٹیڈیم کھول دیئے جائیں گے۔اس موقع پر آئی جی سندھ پولیس نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ 9 فروری 2018 کو جمعے کی نماز کے بعد ابتدائی ریہرسل کریں گے، اس ریہرسل میں وی وی آئی پی موومنٹ، کھلاڑیوں کی آمد، سیکیورٹی انتظامات و دیگر ہر قسم کی موومنٹ کور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حکام نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اسٹیڈیم میں 33 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے جس کو دیکھتے ہوئے پارکنگ و دیگر بندوبست کیا جارہا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے قریب آغا خان و لیاقت نیشنل ہسپتال ہیں، ان کی انتظامیہ سے بات چیت کرکے انہیں الرٹ رکھا جائے۔انہوں ںے مزید کہا کہ ناگہانی صورتحال پر ان قریبی ہسپتالوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ تمام ایمبولینسز جو اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی وہ جدید ایمرجنسی سہولیات سے لیس ہونی چاہیں۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی سیکیورٹی جاوید مہر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئی جی پولیس نے سیکیورٹی کمیٹی بنائی ہے جس میں پولیس، رینجرز اور خفیہ اداروں کے حکام روزانہ کی بنیاد پر آپس میں رابطہ رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کرائیں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اب ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شرکاء کے لئے لائٹنگ، پانی کا بندوبست، پارکنگ، صفائی ستھرائی کے علاوہ گندگی کو ٹھکانے لگانے اور طبی سہولیات کا بندوبست بھی کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے چار کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں، ایگزیکٹو کمیٹی میں چیف سیکریٹری، سول کمیٹی میں وزیر بلدیات، میئر کراچی اور دیگر شامل ہوں گے جب کہ انٹیلی جنس کمیٹی خفیہ اداروں کے حکام اور سیکیورٹی کمیٹی پولیس اور رینجرز کے حکام پر مشتمل ہوگی۔خیال رہے کہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے 4 وینیوز کا استعمال کیا جائے گا جہاں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں جبکہ پلے آف کے 2 میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…