اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنے والے کو سزا دینے کیلئے قانون سازی کی جائے ،آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنے والے کو سزا دینے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے کہا کہ اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اْسے 3سال قید کی سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ریمارکس کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں اْنہوں نے کہا تھا کہ یہ رجحان بن گیا ہے کہ بزور طاقت مسلمانوں کی آبادی میں داخل ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگاؤاور حالات خراب کرو۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رگھویندر وکرم سنگھ نے اترپردیش کے علاقے کاس گنج میں بھارتی یوم جمہوریہ پر فسادات کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’عجیب رواج بن گیا ہے کہ مسلمانوں کے محلوں میں زبردستی جلوس لے کر جاؤاور پاکستان کیخلاف نعرے لگاؤ، کیا وہ پاکستانی ہیں؟، یہی یہاں بریلی میں ہوا، پھر پتھراؤ ہوا اور مقدمے لکھے گئے‘‘سخت ردعمل کیبعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اْن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ریمارکس پر قائم ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…