کا بل (آ ئی این پی)افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے دارالحکومت کابل کے مشرقی حصے میں ایک ٹرک اپنے قبضے میں لیا ہے جس پر دو ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا۔افغان میڈ یا کے مطا بق ایک انٹیلیجنس عہد یدار نے منگل کو بتایا کہ یہ ٹرک شہر کے مشرقی
علاقے کارتہ نو سے قبضے میں لیا گیا۔عہد یدار نے الزام عا ئد کیا کہ ٹرک سے ملنے والی دستاویزات سے اندازہ ہوتا ہے یہ ٹرک پاکستان سے آیا تاہم اس بارے میں ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔