بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کا تباہ کن اسلحہ اور ہولناک کارروائیاں بھی کام نہ آئیں اشرف غنی حکومت افغانستان پر کنٹرول کھو بیٹھی، طالبان کتنے بڑے رقبے پر قابض ہیں ، امریکی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی حکام کی جانب سے ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے افغان حکومت کے زیر اثر علاقوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عسکریت پسندوں کا مختلف علاقوں میں اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف افغانستان کی تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل( سیگار) جوہن ایف سوپکو کی امریکی کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ میں ہوا،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس سے بھی زیادہ تشویش کا سامنا اس بات پر ہے کہ عوامی مفادات کے معاملے پر افغان حکومت بالکل دور ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ سیگار 2008 میں بنایا گیا تھا جبکہ 2009 میں کانگریس کے مینڈیٹ کے دوران اس نے افغانستان میں امریکا کی شمولیت سے متعلق سہ ماہی رپورٹ بھی کانگریس کو بھیجنا شروع کردی تھی۔تاہم اس سہ ماہی میں امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے سیگار کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اضلاع کی تعداد اور ان میں مقیم افراد، وہاں افغان حکومت یا باغیوں کے کنٹرول یا دونوں کے مقابلے سے متعلق عوامی اعداد و شمار جاری نہیں کرے۔جوہن ایف سوپکو نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ محکمہ دفاع کی جانب سے 2009 کے بعد اس سہ ماہی میں پہلی بار اس تشویشناک صورتحال کا سامنا دیکھنے میں آیا تھا جبکہ اس دوران افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز( اے ان ڈی ایس ایف ) کے اعداد و شمار کی بھی مکمل درجہ بندی کی گئی تھی۔کانگریس کو پیش کردہ اپنی حالیہ رپورٹ میں سیگار نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ گزشتہ برس اگست میں نئی افغان پالیسی کے بعد باغیوں کے خلاف امریکی فضائی حملوں اور خصوصی آپریشنز میں اضافہ ہوا۔اکتوبر 2017 میں امریکا نے افغانستان میں 653 مرتبہ گولہ بارود گرایا جو 2012 کے بعد سب سے زیادہ تھا جبکہ اکتوبر 2016 کے مقابلے میں اس میں تین گناہ اضافہ ہوا

لیکن رپورٹ میں خبر دار کیا گیا کہ ان تمام کارروائیوں کے باوجود آبادی پر افغان حکومت کے کنٹرول میں اضافہ اب تک نہیں ہوسکا۔سیگار کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر 2017 میں افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جوہن نیکولسن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ 64 فیصد افغان آبادی کا حصہ افغان حکومت کے کنٹرول میں ہے جبکہ 12 فیصد حصے پر

باغیوں کا اثر و رسوخ ہے اور باقی 24 فیصے متنازعہ علاقے موجود ہیں، تاہم آئندہ 2 سالوں میں افغان حکومت کا مقصد 80 فیصد آبادی پر اپنا کنٹرول کرنا ہے۔سیگار نے پیش کردہ رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ اگست میں پالیسی کے اعلان کے بعد زیادہ تر امریکی فضائی حملے افغان سیکیورٹی فورسز کی حمایت کے لیے کیے گئے اور اس مہم کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز

اے 29 ایئرکرافٹ استعمال کر رہی ہے جبکہ اسے امریکی فضائی کی جانب سے بی 52 ایس، ایف/اے- 18 ایس سمیت اے 10 تھنڈر بولٹس اور ایف 22 ریپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے۔رپورٹ میں خبر دار کیا ہے کہ فورسز کی جانب سے مسلسل فضائی حملوں کا ایک خطرہ شہریوں کی ہلاکت ہے جو افغان حکومت کی حمایت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے جبکہ اس سے باغیوں کی حمایت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کانگریس میں پیش کردہ رپوٹ میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ یکم جنوری 2017 سے 30 ستمبر 2017 تک انداز 8 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر اور نومبر عام شہریوں کے لیے سب سے بدترین مہینے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے ان حملوں کے بعد باغیوں کی جانب سے

امریکیوں کو مارنے کے سلسلے میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے ابتدائی 11 ماہ میں 11 امریکی فوجی افغانستان میں قتل کیے گئے ، جو 2015 اور 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق دوگنی ہے۔جوہن ایف سوپکو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2016 سے ہونے والے اندرونی حملوں میں اے این ڈی ایس ایف کے اہلکاروں کی اموات میں کمی آئی اور 31 اکتوبر 2017 تک حملوں میں 102 افغان

فورسز کے اہلکار ہلاک اور 53 زخمی ہوئے۔تاہم دوبرسوں کے دوران اندرونی حملوں میں امریکیوں کی اموات میں اضافہ اور 31 اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔سیگار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے 8ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد کے باوجود گزشتہ برس افغانستان میں 87 فیصد افیون کی پیداوار میں اضافہ ہوا

جبکہ افیون کی کاشت کے لیے زمین کا حصہ 63 فیصد تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…