لندن۔۔۔۔لندن میں پاکستانیوں اور آازد و جموں کشمیر دے تعلق رکھنے وا لے کشمیریوں نے حق خود اردیت مانگنے کیلئے ملین مارچ کیا۔ مارچ میں دیگر کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی ۔ اس اجتماع میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اور مختلف جھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کے کشمیر سے اخراج اور کشمیریوں کے حقوق کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ لندن میں ہونے والے کشمیر ملین مارچ بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی شرپسندوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ملین مارچ کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی اور سٹیج پر بوتلیں پھینکیں۔ ہنگامہ آرائی پر برطانوی پولیس نے سٹیج کا کنٹرول سنبھال لیا۔ بعد ازاں لارڈ نذیر احمد کی سربراہی میں وفد نے برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں کشمیریوں کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پیش کی. دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشمیری عوام اور ان کے حقوق کی آزادی کیلئے لندن میں اکھٹے ہوئے تھے. لندن میں کشمیریوں کے? حق خود ارادیت کے حق کیلئے اس سے بڑا اجتماع آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا
لندن میں کشمیریوں نے حق خود اردیت مانگنے کیلئے ملین مارچ کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































