بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل نے یاسر عرفات کو قتل کرنے کی بے پناہ کوشش کی، امریکی اخبار

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے یاسر عرفات کو قتل کرنے کی بے پناہ کوشش کی۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کو قتل کرانے کے لیے بے چین تھے اور انہوں نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے سربراہ کو قتل کرنے کے لئے کئی منصوبے بھی بنوائے تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی صحافی رینون برگمین نے سابق فلسطینی صدر کی موت کے کئی سالوں بعد اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یاسر عرفات کے جہاز کو غرق کروانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا تھا جبکہ یاسرعرفات کو قتل کرنے کے بعض منصوبے تو بالکل فلمی سین کی طرح تھے۔کتاب کے مطابق ایتھنزایئرپورٹ پراسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار یاسرعرفات کے منتظرتھے، ایک مرتبہ ایف 16 نے بوئنگ 707 کے قریب پہنچ کرمواصلات میں خلل ڈالا۔یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایف16 طیاروں نے 5دفعہ مختلف مسافر طیاروں کی جانب اڑان بھری، جنگی طیاروں کو یاسرعرفات کا مسافر طیارہ تباہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔جنگی طیارے نومبر 1982 سے جنوری 1983 تک اسٹینڈ بائی رکھے گئے تھے، اسرائیل نے یاسرعرفات کے قتل کیلیے 4 ایف 16 طیارے تیار رکھے تھے۔کتاب میں مصنف نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھتا تھا کہ عرفات کا خاتمہ فلسطینی ریاست کاخاتمہ ہوگا، یاسرعرفات کو انٹرویو کے دوران صحافی سمیت مارنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پیرس کے ایک اسپتال میں زیرعلاج یاسرعرفات گیارہ نومبر 2004 کو نامعلوم بیماری کے باعث 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی موت کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کی تحقیقات اب بھی کی جارہی ہے۔

آزادی فلسطین کی جدوجہد کرنے والے یاسر عرفات کی زندگی تو ختم ہوگئی، لیکن فلسطین میں آج بھی صیہونی طاقتوں سے آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔چوبیس اگست 1929کو قاہرہ میں پیدا ہونے والے یاسرعرفات نے آزاد فلسطین کی جدوجہد کی ابتداء4 1948میں عرب اسرائیل جنگ سے کی، گوریلا لڑائیوں کے لیے مشہور یاسرعرفات نے اپنی جدوجہد کو مزید موثر بنانے کے لیے سیاسی جماعت الفتح بنائی اور پھر پی ایل او کے قیام کے بعد طویل جدوجہد اور شدید مخالفت کے باوجود 1993 میں اوسلو معاہدے کے تحت فلسطین میں حکومت قائم کی۔ایک وقت میں دہشت گرد کہلانے والے یاسرعرفات کو فلسطینی ریاست کے قیام اور امن کی کوششوں پر امن کے نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…