جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے امریکہ بیگم کے اکاؤنٹ میں پیسہ جا رہا ہے،جاتی امراء کے نوکروں، ڈرائیوروں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آ رہے ہیں؟ حیران کر دینے والے انکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کیا‘ اسمبلی کا تقدس خراب کیا‘ وزیر خارجہ دبئی میں ایک کمپنی کے لیے کام کر رہا ہے‘ دنیا کا کون سا وزیر خارجہ دبئی کی کمپنی میں کام کرتا ہے‘ خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے امریکہ بیگم کے اکاؤنٹ میں پیسہ جا رہا ہے‘خواجہ آصف جیسا شخص ملک کے لیے سیکیورٹی رسک ہے‘میر شکیل الرحمن کا صحافت سے تعلق نہیں یہ بلیک میلر ہے‘

ساری اسٹیٹ منٹس پبلک کرے ‘پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا بیٹھا ہے میں ان کی کیسے عزت کروں‘’لعنت والا لفظ میں نے بہت ہلکا استعمال کیا‘ انہیں شکر ادا کرنا چاہیئے کہ میں نے خود کو کنٹرول کیا ورنہ بہت سخت لفظ استعمال کرتا‘جاتی امرا کے نوکروں، ڈرائیوروں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے آرہے ہیں‘ یہ پیسہ شریف خاندان کو جارہا ہے‘ماضی میں حکومت ان کو ملی تو منی لانڈرنگ کا پورا نظام بنا لیا تھا‘پنجاب پولیس کے 3 کانسٹیبل اور نواز شریف کے ڈرائیور کو پیسے آ رہے ہیں۔جاتی امرا کا نوکر محمد سلیم 5 کروڑ عاصم محمود کو بھیجتا ہے‘نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں‘نیب نے شہباز شریف کو طلب کرکے بڑا زبردست کام کیا ہے‘ ساری نظریں چیئرمین نیب پر ہیں‘ چیئرمین نیب کو کسی قسم کا دباؤ نہیں لینا چاہیے۔وہ جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں۔ نواز شریف کی 16 کمپنیوں کو پیسہ جاتا تھا۔ 16 میں سے ایک کمپنی فلیگ شپ میں پیسہ جاتا اور پاکستان آتا تھا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر مل بھی پیسہ بنانے کے لیے ایک کمپنی بنائی گئی تھی۔ پیسہ پہلے فلیگ شپ کمپنی کو جاتا پھر وہاں سے واپس آتا تھا۔ ماضی میں حکومت ان کو ملی تو منی لانڈرنگ کا پورا نظام بنا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کی آج دوسری قسط پیش کرنے لگا ہوں۔ شریف خاندان کی سعودی عرب میں ایک کمپنی ہل میٹل تھی۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔ ہل میٹل نواز شریف کو 114 کروڑ اور 68 لاکھ روپے بھیج چکی تھی۔ نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہل میٹل کے ذریعے مختلف لوگوں کے اکاؤنٹس میں پیسہ جا رہا ہے۔پنجاب پولیس کا تو بیڑاغرق ہونا ہی تھا کیونکہ منی لانڈرنگ کروا رہے ہیں۔ نواز شریف کا ڈرائیور 18 کروڑ روپے

آگے بھیجتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے 3 کانسٹیبل اور نواز شریف کے ڈرائیور کو پیسے آ رہے ہیں۔جاتی امرا کا نوکر محمد سلیم 5 کروڑ عاصم محمود کو بھیجتا ہے۔ نواز شریف کے ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے اور اس نے واپس بھیجے۔ عاصم محمود 24 کروڑ روپیہ نواز شریف کے ملازموں کو بھیجتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ ڈرائیور یا نوکروں کو نہیں، واپس ان کے پاس جا رہا ہے۔ اپنے ہی لوگوں کو پیسے بھیجنا منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تمام تفصیلات نیب کو دینے والے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج خواجہ اقامہ آصف نے اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کی۔

خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی ہے، اسمبلی کا تقدس خراب کیا۔ وزیر خارجہ دبئی میں ایک کمپنی کے لیے کام کر رہا ہے۔ دنیا کا کون سا وزیر خارجہ دبئی کی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے امریکہ بیگم کے اکاؤنٹ میں پیسہ جا رہا ہے‘انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف جیسا شخص ملک کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔عمران خان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کا صحافت سے تعلق نہیں یہ بلیک میلر ہے۔ ’مطالبہ کرتے ہیں کہ میر شکیل اپنی ساری اسٹیٹ منٹس پبلک کریں۔

میر شکیل ملک سے سب سے بڑے مجرم کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو طلب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ’چیئرمین نیب صاحب قوم آپ کے ساتھ ہے کسی قسم کا دباؤ نہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا بیٹھا ہے میں ان کی کیسے عزت کروں۔ ’لعنت والا لفظ میں نے بہت ہلکا استعمال کیا۔ ان کو شکر ادا کرنا چاہیئے کہ میں نے خود کو کنٹرول کیا ورنہ بہت سخت لفظ استعمال کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…