منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میری3بیٹیوں کیساتھ ریپ کیا گیااور ایک کو،پچھلے سال سے دھرنے پر بیٹھے اس بیچارے باپ کی فریاد سننے والا بھی ہے کوئی

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی معاشرے میں ہونے والے حالیہ واقعات نے سب کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔قصور کا واقعہ ہو یا مردان کا ،سب کی ہی آنکھ آشکبار ہے ۔اب ایک  ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ایک شخص پچھلے 3 ماہ سے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر بیٹھا ہے اور انصاف کا منتظر ہے،سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا شخص جس کا نام خرم شہزاد ہے  گزشتہ 3 ماہ سے لاہور میں اپنی

بیٹیوں کیلئے انصاف ڈھونڈ رہاہے۔اس کے مطابق اس کی6بیٹیاں ہیں جن میں سے 3کے ساتھ رشتہ دارو ں نے زیادتی کی،رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا لیکن بعد ازاں ملزمان کے ورثا کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا اور خرم نے مقدمہ واپس لینے سے انکار کر دیا تو خرم کی 3بیٹیاں جو کہ زیادتی کا نشانہ بنی تھیں ان میں سے ایک کو اغوا کر لیاگیا۔والد جب تھانے میں اغوا کا مقدمہ در ج کروانے پہنچا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ۔جس پر خرم کو عدالت سے رجوع کرنا پڑااور عدالت کے احکامات آنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن گزشتہ 10ماہ سے وہ لڑکی غائب ہے اور پولیس تاحال لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ خرم اب تک داد رسی کیلئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ، چیف جسٹس ثاقب نثار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈ ی جی رینجرز پنجاب کو بھی درخواست لکھ چکا ہے ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…