ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا میں بیلسٹک میزائل حملہ ہونے والا ہے، جلد سے جلد پناہ گاہیں تلاش کی جائیں یہ کوئی مذاق نہیں موبائل فونز پر وارننگ جاری،پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں موبائل فونز پر بیلسٹک میزائل حملے کی وارننگ ملتے ہی ہر جانب ہلچل مچ گئی، وارننگ میں کہا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا حملہ ہونے والا ہے، جلد سے جلد پناہ گاہیں تلاش کی جائیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے،مگر بعد میں اسے انسانی غلطی قرار دے دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے کہاکہ پیغام غلطی سے چلا گیا تھا، وارننگ مشق کی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ہوائی کے

گورنر نے غلط خبر پر عوام سے معذرت کرلی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق شہریوں کے چہروں پر خوف، دلوں میں دہشت اور جان بچا کر بھاگنے کے مناظر فلموں میں تو بہت دیکھے ہوں گے مگر امریکی ریاست ہوائی میں یہ حقیقت بن گیا تھا۔ہوائی کے ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کی جانب سے ٹویٹ جاری کیا گیا کہ ہوائی کو کوئی خطرہ نہیں،گورنر ہوائی کا کہنا ہے انسانی غلطی کے باعث غلط وارننگ جاری ہوئی تھی۔  موبائل فونز پر بیلسٹک میزائل حملے کی وارننگ ملتے ہی ہر جانب ہلچل مچ گئی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…