بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

زرین خان ایک بار پھر رواں ہفتے ہار رایکشن فلم 1920کے سیکوئل میں ایکشن میں نظر آئیں گی

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ زرین خان جو ایک بار پھر رواں ہفتے ہارر ایکشن فلم 1920 کے سیکوئل میں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔’ویر‘ میں جادو جگانے والی زرین خان نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ کسی بڑے اداکار کی بڑی بجٹ والی فلم میں شو پیس کی طرح کردار کرنے سے بہتر ہے کہ چھوٹی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا جائے۔زرین خان نے اعتراف کیا کہ بڑے اداکاروں کی فلموں میں مختصر کرداروں نے

انہیں کوئی فائدہ نہیں دیا، ان کا کیریئر آگے نہیں بڑھ سکا۔زرین خان کا اشارہ سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ کی طرف تھا جس میں انہوں نے صرف ایک گانے میں پرفارمنس کی۔زرین خان نے سلمان خان کی فلم ’ویر‘ کو بھی اگرچہ بڑی فلم مانا تاہم انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ فلم کوئی اچھی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور ان کا سپنا پورا نہ ہوسکا۔ہیٹ اسٹوری تھری جیسی فلموں میں بولڈ اور مرکزی کردار ادا کرنے والی زرین خان نے کہا کہ

اسی طرح ہاؤس فل 2 بھی ایک بہت بڑی فلم تھی تاہم اس میں متعدد اداکاروں نے کام کیا ٗ اس لیے وہ فلم کی کامیابی میں خود کو کیش نہیں کرواسکتیں۔30 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ بڑی بجٹ اور بڑے اداکاروں کی فلموں میں شوپیس ہونے کے بجائے چھوٹی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کو ترجیح دیں گی۔زرین خان نے کہا کہ انہیں کترینہ کیف سے مشابہہ دی جاتی ہے، انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ ان کی طرح دکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…