پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

قصور مظاہرین کی ہلاکت، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیں

جس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…