بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں کون تھا؟قصور کی بے قصور زینب کے چچا نے انکشاف کر دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2018 |

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے چچا نے بتایا ہے کہ زینب اپنی خالہ کے گھر روزانہ قرآن پاک پڑھنے جاتی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے چچا مدثر نے بتایا کہ زینب ان کے 7 سالہ بیٹے عثمان کے ساتھ ہر روز اپنی خالہ کے گھر قرآن پاک پڑھنے جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے اکثر ریس لگاتے ہوئے وہاں جایا کرتے تھے اور ایک دوسرے سے پہلے پہنچنے کی کوشش کرتے تھے۔مدثر کے مطابق

جس روز زینب غائب ہوئی اس شام بھی روز کی طرح زینب اور عثمان خالہ کے گھر کیلئے نکلے ٗزینب پہلے نکلی جس کے پیچھے عثمان نکلا لیکن جب عثمان وہاں پہنچا تو دیکھا کہ زینب اپنی خالہ کے گھر نہیں پہنچی تھی۔واقعہ سے متعلق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے شخص کے حوالے سے مدثر نے بتایا کہ وہ اس شخص کو نہیں پہچانتے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ مشتبہ شخص نے زبردستی بچی کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…