پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مالی سال 18 کے ابتدائی چھ مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے کتنے ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے پہلے چھ ماہ(جولائی تا دسمبر) میں9744.75 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں9505.11 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ دسمبر2017 کے دوران کارکنوں کی

ترسیلات زر کی مالیت1723.57 ملین ڈالر تھی جو نومبر 2017 کے مقابلے میں 9.31فیصد زیادہ، اور دسمبر2016 کے مقابلے میں 8.72فیصدزیادہ ہیں۔ بلحاظ ملک دسمبر2017 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب431.97 ملین ڈالر، 396.74 ملین ڈالر،234.76 ملین ڈالر،223.3 ملین ڈالر،188.76 ملین ڈالر، اور 54.87 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ دسمبر2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب475.75 ملین ڈالر،339.95 ملین ڈالر،182.19 ملین ڈالر، 181.85 ملین ڈالر،203.63 ملین ڈالر اور35.09 ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر193.17 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر2016 میں ان ملکوں سے166.91 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔  بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے پہلے چھ ماہ(جولائی تا دسمبر) میں9744.75 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…