پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

1995میں حافظ سعید برطانیہ میں کیا کام کرتے رہے، برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ میں حیرت انگیز دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گلاسکو میں جہاد کی ترغیب دی تھی ،برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک تحقیق میں بتایاکہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے 1995 میں ایک برطانوی مسجد کا دورہ کیا تھااسی سال اگست میں انھوں نے گلاسگو میں کہا تھا کہ جب مسلمانوں میں جہاد کا جذبہ تھا تو دنیا پر ان

کی حکمرانی تھی لیکن آج وہ رسوا ہورہے ہیں ،تحقیق کے مطابق نھوں نے ان لوگوں سے بات کی جو 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں سرگرم تھے۔ اس کے متعلق عام طور پر جو خیال کیا جاتا ہے وہ اس سے بہت پہلے شروع ہو چکا تھا۔انھوں نے کہاکہ وہ دور اور تھا، اس وقت جہاد کا میدان بوسنیا اور افغانستان تھا جہاں بعض قدر مشترک تھیں۔حافظ سعید کے 1995 کے برطانیہ کے دورے کی تفصیلات لشکر طیبہ کے ایک جریدے میں شائع کی گئی تھیں۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ یہ مضامین اولڈھم مسجد کے امام نے اردو زبان میں لکھے تھے جو اس وقت دورے پر حافظ سعید کے ساتھ ساتھ تھے۔اس وقت برطانوی مسلمانوں کو جہاد میں شریک ہونے کے لیے مسلسل باتیں ہوتی تھیں۔گلاسگو کی مرکزی مسجد میں حافظ سعید نے ایک بڑے مجمعے سے خطاب کیا تھا جس میں انھوں نے کہاتھا کہ مسلمانوں میں جہاد کے جذبے کو مارنے کے لیے صیہونی اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وہ مسلمانوں کو جمہوری نظام کے ذریعے سیاسی اقتدار کا لالچ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ سود پر مبنی معیشت کا استعمال کرکے مسلمانوں کو مقروض رکھنا چاہتے ہیں۔اس دورے میں حافظ سعید نے برمنگھم میں بھی لوگوں سے خطاب کیا اور انھیں جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔لیسسٹر میں انھوں نے ایک مجمعے سے خطاب کیا جس میں تقریباً چار ہزار نوجوان شریک تھے۔کہا جاتا ہے

کہ ان کی تقریر نے نوجوانوں میں نیا جوش بھر دیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے سینکڑوں نوجوانوں نے جہاد کی تربیت لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…