پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد موٹروے ٹال پلازہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس8 مسلح ڈاکوؤں نے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے ،افسوسناک انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد موٹروے ٹال پلازہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس8 مسلح ڈاکوؤں نے منی ایکسچینج کمپنی کے3 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے ،ڈاکوؤں نے کمپنی کی گاڑی میں سوار افراد کو یرغمال بنا کر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر سوار4 افراد کو حسن ابدال کے قریب لے جا کرمختلف مقامات پر چھوڑ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات موٹر وے پر اسلام آبادٹال پلازہ کے قریب سیکیرٹی فورسز کی وردی مین ملبوس 8 مسلح داکوؤں نے ایک نجی منی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کل مالیتی 3کروڑ 30 لاکھ لوٹ لیے اور کمپنی کی گاڑی میں سوار افراد کو یرغمال بنا کر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر سوار4 افراد کو حسن ابدال کے قریب لے جا کرمختلف مقامات پر چھوڑ دیا۔ اسلام آ باد اور راولپنڈی کی پولیس تحقیقات کی بجائے حدود کے تنازعے میں الجھ گئی جس کی وجہ سے تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے ۔کمپنی کے مالک نے آئی جی پولیس اسلام آباد کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسم اباد کے نواحی علاقہ ترنول میں بھی 4 مسلح ڈاکوؤں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس ہوکر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیتی 4 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔ سات دنوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات ہے جو کہ وفاقی پولیس کی نااہلی اور ناکامی کی بڑی مثال ہے ۔(ع۔ش)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…