اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ اقدام دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والے شہریوں کی حفاظت اور بہتر خدمات کیلئے اٹھایا گیا ہے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں آنے والے تمام افراد کو سعودی قوانین کی پاسداری کرنا لازمی ہوگی ، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی تصدیق کو 10جنوری سے لازمی قراردے دیا، دس جنوری ، سال 2018ء سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین اور دیگر افراد کیلئے بائیومیٹرک کی
تصدیق لازمی ہوگی ، آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو 10جنوری سے لازمی قرار دیا ہے ، جس کے بعد حج ،عمرہ کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے والے تمام افراد کیلئے بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہوگی، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں، سعودی حکومت دیگر ممالک سے آنے والے مہمانوں کی عزت کرتی ہے البتہ انہیں عمرہ و حج کی ادائیگی کیلئے سعودی حکومت کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکا احترام کرنا ہوگا۔ واضع رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سعودی سفارت خانے نے متعلقہ کمپنی اعتماد کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بائیومیٹرک تصدیق کو دومرتبہ موخر کیا گیا البتہ رواں ماہ متعلقہ کمپنی کی یقین دہانی کے بعد بائیومیٹرک نظام کی تصدیق کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ یہ اقدام دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والے شہریوں کی حفاظت اور بہتر خدمات کیلئے اٹھایا گیا ہے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں آنے والے تمام افراد کو سعودی قوانین کی پاسداری کرنا لازمی ہوگی ، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی تصدیق کو 10جنوری سے لازمی قراردے دیا، دس جنوری ، سال 2018ء سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین اور دیگر افراد کیلئے بائیومیٹرک کی تصدیق لازمی ہوگی