لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی ر کن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھینسوں کو ممنوع انجکشن لگانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ بھینسوں کو ممنوع انجکشن اوکسی ٹوکس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔جس کی وجہ سے 60 فیصد آبادیوں نوشی بیماریوں کا شکار ہونے لگی۔اوکسی ٹوکس انجکشن صرف حاملہ خواتین کو جلد ڈیلیوری کے استعمال ہوتا ہے۔جبکہ اس کو گوالے زیادہ دودھ کے لیے بھینسوں کو لگا رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے اس
انجکشن کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔جبکہ پاکستان بھر میں اس کی تیاری پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔یہ انجکشن افغانستان اور چین سے سمگل کیئے جاتے ہیں۔یہ انجکشن لگانے سے بھینسیں بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہورہی ہیں۔جبکہ دودھ کا معیار اور اس کا ذائقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔غیر قانونی طور پر سمگل ہونے والے اس انجکشن کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس انجکشن کے استعمال کو فوری طور پر روکے۔