بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، خطرناک بیماری پھیل گئی، چند ہی دنوں میں متعدد ہلاک، ہسپتال بھر گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

ملتان/اسلام آباد /کراچی(این این آئی)ملتان میں موسمی انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک خاتون انتقال کرگئی جس کے بعد 23 روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔23 روز کے دوران موسمی انفلوئنزا کے 104 مشتبہ کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ روز سے

موسمی انفلوئنزا کے مزید 6 مشتبہ مریض ملتان کے نشتر ہسپتال لائے گئے۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک 47 افراد میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس مرض کے باعث اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جارہا ہے اور ہسپتالوں میں انلفوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ٗبالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی، شام سے رات گئے تک سرد ہواؤں نے شہریوں کا استقبال کیا۔ دوسری جانب برفباری کا نظارہ کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی اور موسم سے خوب لطف اٹھایا جبکہ ایک دن قبل ہونیوالی ہلکی برفباری بھی تھم گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں مزید برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا، بالائی علاقوں میں2 فٹ تک برف باری کے بعد رامہ جھیل سمیت چھوٹی بڑی تمام جھیلیں اور پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمد ہو گئیں۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ٗ آئندہ 24گھنٹوں کے

دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور منفی 10، اسکردو، گوپس، کالام منفی 08، ہنزہ، بگروٹ،کوئٹہ، زیارت، دیرمنفی 06، گلگت، قلات منفی05، راولاکوٹ، پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…