پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

کوئی سازش ہورہی ہے تو حکومت بے نقاب کرے ٗ اعتزاز احسن

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

اسلا م آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو اسے نقاب کرے تاکہ عوام کو اصل حقائق پتا چل سکیں۔ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا حالیہ بیان سن کر حیرت ہوئی کہ انہیں بھی نہیں معلوم کہ سازش کون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس ہر ایک کی معلومات ہوتی ہیں اور اگر وہ ہی

ایسے بیانات دیں تو یقینا سوالات جنم لیں گے۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ انہیں معلوم ہے سازش کون کررہا ہے اور پھر دوسری طرف ایسے بیانات دے کر عوام کو مزید الجھن میں ڈالا جارہا ہے، انہیں چاہیے کہ اس قوت کا نام بتائیں جو ان کے خلاف سازش کررہی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا کچھ بظاہر نظر نہیں آتا کہ جس سے ہم کہہ سکیں کہ سینیٹ کا انتخابات کا ہونا مشکل ہے لہذا ناصرف یہ بلکہ عام انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ کوئی ایسی صورتحال پیدا ہو، جس سے یہ سسٹم لپیٹا جائے ورنہ جو باتیں یہ لوگ کررہے ہیں ان میں ذرا بھی حقیقت نہیں لگتی اور نہ ہی اب وہ دور رہا ہے جب ادارے سازشیں کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد سے ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہوچکی ہے اور انہیں اب سازشوں کے خیالات آتے ہیں، تب ہی ایسی باتیں ٹی وی پر آکر کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…