جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی بہن کی سہیلی جسے وہ پہلی نظر میں ہی دل دے بیٹھے والدہ کی شدید خواہش کے باوجود اس سے شادی کیوں نہ کی، کیا وہ کپتان کی محبت تھی، ایسا دھماکہ خیز انٹرویو جو کوئی ٹی وی چینل نہ دکھا سکا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وجہ مقبولیت کرکٹ، سیاست تو رہی ہے مگر خواتین میں مقبولیت اور زمانہ نوجوانی میں آئے روز کے سکینڈل بھی ان کی وجہ شہرت بنے، سیتا وائٹ سکینڈل نے بہت شہرت حاصل کی تاہم پاکستانی سیاست نے کپتان کی نجی زندگی پر بھی اثر ڈالا اور بالآخر جمائما سے شادی انجام کو پہنچ گئی۔ عمران خان سیاست میں ان رہے ۔

جمائما سے شادی پھر طلاق کے بعد عمران خان نے ریحام خان کو جیون ساتھی بنایا مگر یہ شادی بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور دونوں میں طلاق ہو گئی ۔ اب کپتان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں سرگرم ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا عرف پنکی بی بی سے تیسری شادی کر چکے ہیں تاہم تحریک انصاف نے عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی تردید کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجا گیا ہے جبکہ بشریٰ مانیکا کے بیٹے موسیٰ نے بھی عمران خان سے اپنی والدہ کی شادی کی تردید کی ہے جبکہ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بشریٰ مانیکا اور ان کے والد کے درمیان طلاق ہو چکی ہے تاہم ان کی والدہ سے ہونیوالی بات چیت میں والدہ نے عمران خان سے شادی کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب جیسے ہی عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سامنے آئی، میڈیا پر عمران خان کی زندگی سے متعلق رپورٹس منظر عام پر آنے لگ گئی ہیں۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی ایک ایسی ہی رپورٹ میں اخبار نے کپتان کے برطانوی میڈیا کو دئیے گئے ایک پرانے انٹرویو کے مندرجات شائع کئے ہیں ۔ عمران خان اپنے اس انٹرویو میں صحافی کے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں ایک

مسئلہ ہے کہ میرا خیال ہے میں شادی جیسے رشتے کو مناسب وقت نہیں دے سکتا، میرے تمام دوست طلاق یافتہ ہیں اور میرے سب سے قریبی دوست کی تو تین بار طلاق ہو چکی ہے، ایک لڑکی تھی جسے میری والدہ بہت پسند کرتی تھیں، وہ میری چھوٹی بہن کی دوست تھی اور وہ جب بھی ہمارے گھر آتی تھی تو میری والدہ مجھے اسے دیکھنے پر زور ڈالتی تھیں لیکن میں بہت شرمیلا تھا اور

میں اس لڑکی کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا تھا، پھر اس کی شادی ہو گئی اور وہ دس سال بعد ایک سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ہمارے گھر آئی اور میں نے اسے دیکھا اور سوچا کہ یہ تو واقعی بہت خوبصورت ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…