پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی تیسری شادی،تحریک انصاف کا باقاعدہ ردعمل آگیا،معاملے کی حقیقت بیان کردی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ اسلام آباد ( سی پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید یا تصدیق کے بجائے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا ہے۔ میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس میں کسی کو

دخل دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں میرا یا تحریک انصاف کاکوئی عمل دخل نہیں، کیا عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریفرنڈم کرانا چاہئے، عمران خان کی شادی سے بڑھ کر اور بھی مسائل ہیں، ہمیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے ازراہ مذاق کہا کہ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جمائما خان اور ریحام خان سے شادی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں تیسری شادی کی ہے۔ عمران خان شادی سے قبل خاتون کے معتقد تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…