اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کا آلہ کار ہیں،قوم عمران خان کی سرگرمیوں کا نوٹس لے،وزیرداخلہ احسن اقبال نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ٹرمپ کے آلہ کار ہیں ، قوم عمران خان کی سرگرمیوں کا نوٹس لے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی انتشار اور خطرات کاسامنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملکی مفادات سے مشروط ہے جب کہ عمران خان کی سیاست کا محور صرف ان کی سیاست ہے ۔ عمران خان ملک کے لئے سیکیورٹی رسک ہیں ۔ وہ موجودہ حالات میں ملک کو انتشار اور عدم استحکام کا شکار کر

رہے ہیں ۔ انہیں نواز شریف پر تنقید زیب نہیں دیتی ۔ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ۔ سی پیک کا تحفہ دیا ۔ عمران خان (ن) لیگ کی کامیابیوں سے خائف ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کا اعتماد حاصل ہے ۔ (ن) لیگ نے ملکی ترقی کو حقیقت کا رنگ دیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ سیاست دان ملک میں انتشار کے لئے سرگرم ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…