جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ ایک بار پھر تقسیم،مسلم لیگ(ایس) بھی میدان میں آنے کے لئے تیار،اہم سیاسی شخصیت کے حیرت انگیزانکشافات، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ شریف برادران جدہ اپنے خلاف کیسسز ختم کرنے گئے لیکن ناکام رہے ہیں،آئندہ چند روز میں مسلم لیگ(ایس) بھی متعارف ہونے والی ہے،شہید ذوالفقارر بھٹو نے ملک آئین اور نظریہ دیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر نے ملک کوویلفیئر اسٹیٹ بنایا موجودہ حکمرانوں نے سکیورٹی اسٹیٹ بنا دیا ہے،پاکستانی قوم ٹرمپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہم ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہیں

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں شہید ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ اور پارٹی کے 50سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو،عزیز الرحمن چن،نوید چوہدری،اورنگزیب برکی،سہیل ملک ،شاہدہ جبین سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔کیک کاٹنے کی دیر تھی کی جیالے کیک پر ٹوٹ پڑھے اور پارٹی رہنماؤں کو فوری اسٹیج سے نیچے اترانا پڑھا۔سینیٹر نیئر بخاری نے مزید کہا ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ملک ،قوم اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔ذوالفقار بھٹو کو اسلامی ممالک کو یکجا کرنے اور ملک میں نیو کلیئر پروگرام لانے کی سزا دی گئی۔ان کی شہادت کے بعد کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انہوں نے قربانیاں بھی دی۔نصرت بھٹو کو قدافی اسٹیڈیم میں لاٹھیاں ماری گئی ۔بھٹو خاندان نے جمہوریت اور قوم کیلئے قربانی دی۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا آصف زداری اور بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مفاہمت کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے ہیں۔اب پیپلزپارٹی ان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14افراد کے قتل کے ذمہ دار شریف برادران ہیں ۔ہم ہر سطح پر طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اب صرف نواز شریف  کی بادشاہت کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے مخالفت کے باوجود اسلامی کانفرنس ملک میں کرائی۔بھٹو شہید عالمی طاقتوں کیلئے خطرہ بن چکے تھے ۔بین الاقوامی سازش کے تحت شہید بھٹو کو پھانسی دی گئی۔پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ نے کسی کرپٹ سیاستدان کو نا اہل قرادیا ہے اس عظیم فیصلے پر ہم سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…