جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے انکار

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں اور اس کیس میں 23 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے

گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ نے ان کی درخواست سننے سے انکار کردیا ہے۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے ان کی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مقف اپنایا گیا کہ شرجیل میمن بیمار ہیں اور جیل میں طبی سہولیات بھی نہیں۔

لطیف کھوسہ کے مقف پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفار کیا کہ بعد از گرفتاری کی درخواست ہے اس میں اتنی کیا جلدی ہے۔عدالت نے شرجیل میمن کو درخواست رولز کے تحت آفس میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ شرجیل میمن پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سندھ کی وزارت اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے وزیر رہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…