پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام میری منزل ہے، عمران خان نے راجہ ظفرالحق رپورٹ کے اجراء بارے اہم مطالبہ کر دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رسول پاک علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت اور عقیدہ ختم نبوت پر کامل اور پختہ ایمان ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوتا ہے،

مدینہ کی ریاست میری سیاست کا محور و مرکز ہے، پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام میری سیاسی جدوجہد کی منزل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے وفد سے ملاقات میں کیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ مذہبی سے میرے شغف میں والدہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا،میاں بشیر صاحب نے اسلام کے فہم و ادراک میں کافی مدد دی، سیاسی طور پر عہد جدید میں قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل مانتا ہوں، قائداعظم صداقت اور امانت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے، احمدی بطور اقلیت پاکستانی شہری ہیں، عمران خان کا کہنا تھاکہ اسلام، سیرت رسول اکرم اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں، بین الاقوامی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی، ختم نبوت قانون میں ترمیم کرکے قوم خصوصاً مذہبی طبقے کے جذبات مجروح کئے گئے، قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق راجہ ظفرالحق رپورٹ کے اجراء4 کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، تحریک انصاف علماء4 کو مشاورتی عمل کا حصہ بنائیں گے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…