پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

کوئی ہمیں پیسوں کا طعنہ نہ دے، ہم ایسی امداد پر لعنت بھیجتے ہیں جس سے ہماری قومی آن اور خود داری پر حرف آئے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، اہم تجویز دے دی گئی

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے امریکی بیان بازی سے پیداہونے والی صورتحال پر پاکستان کی طرف سے متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ،امریکی قیادت کی طرف سے ہونے والی بہتان تراشی 22کروڑ کے ایٹمی ملک پاکستان کیلئے کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں

ہم ایسی امداد پر لعنت بھیجتے ہیں جس سے ہماری قومی آن اور خودداری پر حرف آئے ۔حمزہ شہباز نے دورہ چکوال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم صرف خدائے بزرگ و برترکے سامنے جھکنا جانتی ہے کوئی ہمیں پیسوں کا طعنہ نہ دے ہم نے اپنے بیٹوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے اور ہمیں اپنی فوج ،رینجر ز اور فورس کے جوانوں کی شہادتوں پر فخر ہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ آج ساری قوم کو اتحاد اور اتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سرجوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے کوئی ہمیں ایسی گیدڑبھبکیوں سے نہ ڈرائے ۔دوسری طرف ہم سب کو مل کر نئے انتخابات کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ پاکستان کے عوام اور ووٹرز خود فیصلہ کرسکیں کہ ملک کو کس راہ پر ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل صرف اور صرف جمہوریت ہے اور ہم سب کو کوشش کرنی ہے کہ جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ زلزلہ ہو یا کوئی اور قدرتی آفت پاکستانی قوم ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہے اور انشاء اللہ موجودہ صورتحال سے بھی احسن انداز سے عہدہ برآ ہونگے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ موجودہ مشکل حالات میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور پاکستان کا ہر شہری چینی قیادت کے کردار کو سلام پیش کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں ان عناصر کو بھی اپنا جائزہ لینا چاہیے جنہوں نے چینی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ۔حمزہ شہباز نے چکوال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن)کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے ،جبکہ پارٹی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…