بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ایک اور اہم ترین سرکاری ادارہ ڈوب گیا،روزانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا خسارہ، حکومت نے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،عوام ششدر

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 4 ہزار سے زائد اسٹور خسارے میں ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ یومیہ خسارہ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیاہے،کارپوریشن نے مالی طور پر ناقابل برداشت اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن مالی خسارے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے، ملک بھر میں 5 ہزار327 یوٹیلٹی اسٹورزہیں جن میں سے 4 ہزار 470 خسارے میں جا رہے ہیں،

اسلام آباد میں 494، ایبٹ آباد 428، پشاور 791، کوئٹہ 265، سرگودھا 607، سکھر 280، کراچی 364، لاہور 508 اور ملتان میں 679 یوٹیلٹی اسٹورز خسارے میں چل رہے ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو سیل کی مد میں 2012-13کے بعد شدید خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، سال 2012-13میں یوایس سی کی فروخت94ارب روپے تھی اور اس سال کارپوریشن کو 1.4ارب روپے کا فائدہ ہوا، سال 2013-14 میں فروخت 87.3 ارب رہی اور کارپوریشن کو 20کروڑ روپے کا خسارہ ہوا، 2014-15 میں فروخت 59.01 ارب اور خسارہ 2.2ارب روپے ہوا، 2015-16 میں فروخت 50.37 ارب اور خسارہ 3.07 ارب روپے ہو گیا، سال 2016-17میں کارپوریشن کی فروخت 59 ارب روپے اور خسارہ 3.85ارب روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال یہ خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دستاویز کے مطابق اس وقت 4 ہزار سے زائد اسٹورز خسارے میں چل رہے ہیں جس کے باعث آپریشنل اخراجات کی معقولیت اور مالی طور پر ناقابل برداشت اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے کام شرو ع کر دیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مالی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، یومیہ خسارہ1کروڑ40لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کارپوریشن کو 1ارب 37کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔  ذرائع کے مطابق خسارے کی وجہ سے کارپوریشن نے بڑے پیمانے پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ بجٹ میں بڑھنے والی تنخواہوں کا اطلاق بھی تاحال ملازمین پر نہیں کیا جا سکا، ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اسٹاک کی کمی سمیت کارپوریشن کواشیا کی خریداری کی مد میں ادائیگیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…