جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

جماعت الدعوۃ کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )وزیر داخلہ احسن اقبال کے حکم پر انتظامیہ اوروفاقی پولیس نے 71کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال میں جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے خلاف دفعہ ایک 144 کی خلاف وزری پر درج مقدمہ نمبر 3کے متن کے مطابق غوری ٹان کے سیکٹر 4بی میں واقع مسجد کے باہر فلاح انسانیت فاونڈیشن اور جماعت الدعوہ کی طرف سے

غیر قانونی طور پر بینرز لگائے گئے تھے جس میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہریوں سے چندہ جمع کروانے کی ہدایات کی گئی تھی اے ایس آئی ذوالفقار کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ ،شام اور لیبیا کے مسلمانوں کی مدد کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے آویزاں کئے گئے بینرز پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے واضع رہے جماعت الدعوۃ اور انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف بیرونی طاقتوں کے دبا ؤ پر حکومت پاکستان کی جانب سے امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے خلاف پابندی عائد کی گئی ہے اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق کی جانب سے جماعت الدعوہ کی فنڈ اکٹھا کئے جانے کے حوالے سے دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے دفعہ 144 کے تحت تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائدکی گئی اور مذکورہ بالاکالعدم تنظمیں جن کی لسٹیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کر دی گئی ہے پابندی کا اطلاق فوری طورپر اور دوماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…