بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھیں،آپ پوچھتے ہو کہ ہم نے کیا۔ کیا؟ پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ ایک ایک سوال کا جواب دے دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے اور اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پوچھتے ہو کہ کیا کیا؟ ایک آمر نے فون کال پہ سر نڈر کیا ٗوطن کو بارود و خون سے نہلایا ٗافغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہارے 57800 حملے ہوئے،

ہماری گزرگا ہوں سے تمہارا اسلحہ اور بارود گیا جبکہ ہزاروں سویلین، فوجی، بریگیڈیئر، جنرل اور جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو آپ کا دشمن وہ ہمارا دشمن ہے، ہم نے گوانتانامو بے کو بھردیا، ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو 10 سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کیا ٗمعیشت برباد ہوگئی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں ٗہم نے لاکھوں ویزے پیش کیے بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔وزیر خارجہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہماری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے، قربانیوں کی لامتناہی داستاں ہے جب کہ ماضی سکھاتا ہے امریکا پر اعتماد میں احتیاط برتو، ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو، آپ خوش نہیں اس کا افسوس ہے مگر اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے اور اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پوچھتے ہو کہ کیا کیا؟ ایک آمر نے فون کال پہ سر نڈر کیا ٗوطن کو بارود و خون سے نہلایا ٗافغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہارے 57800 حملے ہوئے، ہماری گزرگا ہوں سے تمہارا اسلحہ اور بارود گیا جبکہ ہزاروں سویلین، فوجی، بریگیڈیئر، جنرل اور جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…