پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کے بعد علیم خان کا نمبر۔۔ فراڈپکڑاگیا،بڑی سزا سنادی گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

ٍلاہور(نیوز ڈیسک) جہانگیرترین کے نااہلی کے بعد عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان بھی قانون کے شکنجے میں آ گئے۔عوام کو گمراہ کر کے اربوں کمانے کے چکر میں علیم خان کی کمپنی اُس وقت رنگے ہاتھوں پکڑے گئی جب وہ ایل ڈی اے سے ایک ہاؤسنگ اسکیم کا اجازت نامہ نہ ملنے پر متبادل نام سے بغیر اجازت نامے کے وہی مسترد شدہ ہاؤسنگ اسکیم کو متعارف کروا کے عوام سے پیسے بٹورنے مصروف تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی ریل اسٹیٹ کمپنی ’’ویژن ڈویلپرز‘‘ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کی ملکیت ہے جنہوں نے حال ہی میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے ’’ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم‘‘نامی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اجازت نامہ(این او سی) حاصل کیا تھا۔بعدازاں کمپنی نے ایل ڈے اے سے نئی ہاوسنگ اسکیم (پارک نیو ویلاز)کیلئے این او سی درخواست کی گئی مگر اِس علاقے کو دریا کے قریب واقع ہونے کے باعث بوجہ سیلاب کے خدشے سے ایل ڈی اے کی جانب مسترد کر دیا۔ویژن ڈویلپرز نے اِس غیرتصدیق شدہ اسکیم کا نام بدل کر’’پارک نیو ویلاز ایٹ ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کی تشہیر کر کے یہ تاثر دیا کہ یہ اسیکم حال میں تصدیق شدہ’’ریورایج ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کی توسیع ہے۔خیال رہے کہ ریل اسٹیٹ کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار اد کرتی ہے کیونکہ اِس سے کئی دیگر ادارے وابستہ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے دوسری طرف بُگس ہاؤسنگ اسکیم اور گمراہ کن مارکیٹنگ طریقہ کار اِس سیکٹر کو بُری طرح نقصان پہنچا رہے ہیں۔جو ملک کی معشیت کے استحکام پر نہایت بری طرح اثر پذیر ہوتا ہے۔ صارفین کو غلط رہنمائی سے بُگس ریل اسٹیٹ اسکیم میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے سے خطرناک نتائج حاصل ہوتے ہیں،اپنی زندگی بھر کی جمع پونجھی، اُدھار اور قرضہ جات سے ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے عام شہری کی زندگیاں بھی اجیرن ہو جاتی ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں میں

اِس سیکٹر میں عدم اعتمادی کا عنصر بھی فروغ پاتا ہے جو کہ معیشت کے لئے مناسب نہیں۔انہیں وجوہات کی بنا پرویژن ڈویلپرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شوکاز نوٹس میں ذمہ داران پر ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی پر دس ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ’’پارک ویو ویلاز ایٹ ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے دعوی پر ذمہ داران کو بذریعہ دو اُردو اخبارات اور دو انگلش اخبارات کے ذریعہ ہفتہ میں ایک بار عوامی سطح پر مطلع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جس میں وضاحت مطلوب ہے کہ’’پارک ویو ویلاز ہاؤسنگ اسکیم‘‘ ایل ڈی اے سے تصدیق شدہ نہیں ہے، اور نہ یہ ’’ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کی توسیع ہے۔ شوکاز نوٹس میں ذمہ داران کو اِس حوالے سے کمیشن کے رجسٹرار کے پاس 45دنوں میں رپورٹ بمعہ جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔تاخیر کی صورت میں 250,000روپے کے حساب سے فی یوم جرمانہ بھی واجب الادا ہوگا جبکہ ذمہ داران کی مینجمنٹ کے خلاف سیکشن 38کے سب سیکشن 5 کرمینل پروسیڈنگ بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…