ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی الیکشن میں متوقع کامیابی ،سعودی سفیر نے ملاقات میں عمران خان کو کیا بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں تحریک انصاف کی متوقع کامیابی اورعمران خان کے اقتدار میں آںے کے پیش نظر سعودی عرب نے ان سے رابطے بڑھانا شروع کردئیے  ہیں،سئنیر صحافی اور اینکر پرسن  رئوف کلاسرا نےعمران

خان اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کردی۔ رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عمران خان کی اقتدار میں متوقع آمد کے پیش نظر ان سے رابطے بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔سعودی عرب کو احساس ہوگیا ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن کے بعد اقتدار میں آسکتے ہیں۔ اسی لیے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اعتماد میں بھی  لیا۔ سعودی سفیر نے عمران خان کو یقین دلایا کہ کسی قسم کا این آر او نہیں ہورہا۔ جبکہ ان کے اقتدار میں آنے کی صورت میں اگر ن لیگ نے کچھ گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اس صورت میں سعودی عرب ان کا تحفظ کریگا۔واضح رہے کہ شریف برادران نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں افواہوں کا بازار گرم رہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…